(ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔
شلپا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں ہے اور ان کی ٹانگ پر پلاسٹر بندھا ہوا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں شلپا نے لکھا کہ ‘ زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا’۔
خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں بدھ کے روز اداکارہ شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔