پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کی ہدایات پر لاہور پولیس کا بڑا فیصلہ ، لاہور پولیس کی جانب سے 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور منسٹر ہوم ہاشم ڈوگر نے لاہور پولیس کو ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد لاہور پولیس نے ابتدائی طور پر ایس ایچ اوز کو ہٹانے کے لیے کام کا آغاز کر دیا اور ڈی آئی جی آپریشنز نے نئے ایس ایچ اوز لگانے کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ 25 مئی کو لاہور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں پر کریک ڈاؤن میں حصہ لیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں جس پر لاہور پولیس کے افسران نے من و عن عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔