ویب ڈیسک : اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ڈارلنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے اور اس میں عورتوں کی جانب سے مردوں کے لیے ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم ’ ڈارلنگ‘ بروز جمعہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ۔ اس فلم کو عوامی حلقوں میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔
اس فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ اور وجے ورما نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ سماجی موضوع پر بننے والی یہ فلم ناقدین کو تو زیادہ پسند نہیں آئی لیکن خواتین کی جانب سے اس فلم کے بارے میں کافی مثبت تجزیے دیکھنے میں آرہے ہیں۔ فلم ڈارلنگ کی کہانی گھریلو تشدد اور ماں بیٹی کی پدرشاہی کے خلاف جدوجہد پر مبنی ہے۔ڈارک کامیڈی اور طنز کی وجہ سے اس فلم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے محلے میں رہنے والی ماں بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو پدرشاہی اور گھریلو تشدد کے خلاف مل کر جدوجہد کرتی ہیں۔انڈیا اور پاکستان کے شہروں کے چھوٹے محلوں اور قصبوں میں رہنے والے سینکڑوں لوگ فلم ڈارلنگ کی کہانی سے اپنے آپ کو جوڑ سکتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کے بارے میں صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔ ’نیٹ فلکس پر فلم ڈارلنگ اس بات کی عکاسی ہے کہ کیسے ہمارے ملک میں پدرشاہی ایک عام سی چیز ہے اور کیسے آسانی سے ایک ماں اور بیٹی کی جوڑی پدرشاہی اور تشدد کے اس شیشے کو توڑتی ہیں اور خواتین ہی خواتین کی کہانی بیان کر رہی ہیں۔
#Darlings on #Netflix is an absolute cinematic representation of how normalised patriarchy is in our country, and how subtly this glass is broken by this mother-duo by thrashing patriarchy and abuse. And, women telling women's stories>>>
— Samm (@ssamruddhiiii) August 5, 2022
An appreciation post for #AliaBhatt
— ✨ (@heywtsup_) August 6, 2022
Her screen presence in #Darlings is amazing. She was so good at playing Badru. From portraying the role of a woman who was abused by her husband to the later when she takes revenge, she nailed the role.. pic.twitter.com/FCoSVnGFum
If a movie about domestic violence against women makes men (the hindu-muslim male unity on this is incredible) around the country uncomfortable, you know the movie has done a great job.
— Sritama (Ross Taylor’s version) (@cricketpun_duh) August 8, 2022
The movie ends with a warning. Remember that, men.
Darlings ❤️