فواد چودھری کا اپوزیشن کو کرارا جواب

11 Aug, 2022 | 05:56 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج مریم اورنگزیب فرما رہی تھیں کہ پریس کانفرنس میں عمران خان کو پسینہ آرہا تھا ، ن لیگی قیادت نے کبھی محنت کی ہو تو علم ہو کہ پسینہ کیسے آتا ہے ، عمران خان روزانہ دو گھنٹے وزرش کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ  آصف زرداری اور شریف خاندان لوٹ مار کر کے واپس چلے گئے ،  حمزہ شہبازآبائی گھرلندن چلے گئے ہیں،یہ لوگ پاکستان صرف لوٹ مار کے لیے آتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ قوم بیوقوف ہے، نوازشریف کے بیٹے دبئی میں کمپنی پرکمپنی چلارہے تھے، دبئی میں کمپنیزسےنوازشریف کوکروڑوں روپے ٹرانسفرہورہے تھے، نوازشریف نے کمپنی کے اثاثوں کوڈکلیئرنہیں کیا تھا،  ان کمپنیوں کے ذریعے شریف فیملی منی لانڈرنگ کررہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ  پاکستان میں ایسی تحریک چلے گی جوامپورٹڈ حکومت کو تنکوں کی طرح بہا لے جائیگی ۔

مزیدخبریں