ڈینگی کیسز میں اضافہ،محکمہ صحت نے بڑا فیصلہ کر لیا

11 Aug, 2022 | 05:45 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)ڈینگی کے کیسز میں حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے ماہر حشریات کی ایڈہاک تقرری کا فیصلہ کرلیا جبکہ بھرتیوں کا طریقہ کار بھی واضح کردیا اور اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا گیا۔
مراسلہ کے مطابق ٹیکنولوجسٹ اینٹومولوجسٹ کی بھرتی کے لیے درخواست سروس رولز کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پی پی ایس سی کو بھیجی جائے گی،درخواست منتقل کرنے کے بعد محکمہ قومی اخبارات میں اشتہار شائع کرکے ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی شروع کر سکے گا،ایڈہاک تقرری محکمانہ بھرتی کے ذریعے کی جائے گی۔

درخواست دہندگان سینٹرلائزڈ ایڈہاک ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے درخواست دیں گے جبکہ منصفانہ مسابقت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے،ریکروٹمنٹ پالیسی 2022 کی دفعات حتمی میرٹ کی گنتی کے لیے لاگو ہوں گی اور ایڈہاک تقرری کی مدت ایک سال یا پی پی ایس سی میں شمولیت تک ہوگی۔

مزیدخبریں