پاکستان کے بڑے شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ

11 Aug, 2022 | 05:06 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کے بڑے شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔سیکرٹری آصف حیدر نے جنگلات میں آتشزدگی کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے شدید تنقید کی۔

سیکرٹری آصف حیدر نے کہا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں جس پر مشتاق احمد نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے آگ لگی، ایوان بالا کے پیچھے مارگلہ کے جنگلات میں آگ کیوں لگتی ہے؟ یہاں پر تو درجہ حرارت اتنا زیادہ نہیں تھا  کہ آگ لگتی۔

سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارا سمندر 36 سے 50 سینٹی میٹر تک بلند ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے ملک کے بڑے شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ ہے تاہم شہروں کی فی الحال نشاندہی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہوسکتی ہے، اس سلسلے میں مستقبل میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزارت آبی وسائل کیساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں