ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلا صدارتی انتخاب خطرے میں پڑ گیا

11 Aug, 2022 | 04:31 PM

ویب ڈیسک : خفیہ دستا ویزات کو حفاطت سے نہ رکھنے کی تحقیقات میں تیزی آنے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلہ صدارتی انتخاب خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاست فلوریڈا میں واقع گھر پر ایف بی آئی کے ڈرامائی چھاپے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات میں اچانک تیزی آگئی ہے  جس نے دوسرے قانونی سوالات سمیت اس سوال کو بھی جنم دیا ہے کہ کیا نظریے کی حد تک سہی ہی ؟ یہ تحقیقات امریکی صدارتی عمل کو بدل سکتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ان کے خلاف جاری انکوائری جس میں مبینہ طور پر ٹرمپ کے خفیہ صدارتی دستاویزات کو حفاظت سے نہ رکھنے کی تحقیقات ہو رہی ہیں انہیں مجرم ٹھرایا جاتا ہے تو بعض ماہرین کے خیال میں وہ قانونی طور پر صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کے لیے اہل نہیں رہیں گے ۔ 

قانون کے مطابق جس شخص کی تحویل میں بھی سرکاری کاغذات ہوں اور وہ انھیں جان بوجھ کر چھپائے ، خراب کرے ، تلف کرے یا تباہ کرے ، سرکاری آفس میں فائل یا جمع ریکارڈ  ، اجلاس کی کارروائی ، نقشہ ، کتاب ، کاغذ ، یا کوئی اور شے ہو ایسے شخص کو جرمانے یاتین برس قید کی سزا دی جا سکتی ہے ۔ 

مزیدخبریں