ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے گجرات کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

پنجاب حکومت نے گجرات کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بیوروکریسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع کے لیے 100 فیصد ترقیاتی فنڈ جاری  کردیا۔ 
  ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے آبائی ضلع گجرات میں 32 ارب روپے مالیت کے منصوبے شروع  کردیئے گئے،  پنجاب حکومت نے پہلے کوارٹر میں ہی وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع گجرات کو 100 فیصد بجٹ جاری کردیا۔

دستاویزات کے مطابق ضلع گجرات میں سینکڑوں جاری اور نئے منصوبوں کے لیے ابتدائی طور پر 4 ارب روپے سے زائد کا فنڈ جاری کردیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفارشات پر گجرات کے لیے ہنگامی بنیادوں100 فیصد بجٹ جاری کیا گیا،  رواں مالی سال میں گجرات کے لیے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جس میں اضافے کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ گجرات میں سڑکوں کی پختگی ، نالیوں سمیت سیوریج اور صاف پانی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے جبکہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر عوامی فلاح کے منصوبے اس پروگرام کا حصہ ہیں ، چودھری پرویز الٰہی جب اسپیکر تھے اس وقت انہیں اتنا بجٹ جاری نہیں کیا گیا جتنا اب کیا گیا ۔

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔