ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ڈنمارک نے بڑا اعلان کردیا

Denmark Pakistan
کیپشن: Denmark Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک نے قابل تجدید توانائی، توانائی کی افادیت اور پانی کی فراہمی کے نظام کیلئے پاکستان کو بلاسود قرضہ فراہم   کرنے کا اعلان کردیا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ڈنمارک حکومت کے ساتھ ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے طے پاگیا جس پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت ڈنمارک، قابل تجدید توانائی، توانائی کی افادیت اور پانی کی فراہمی کے نظام کیلئے پاکستان کو بلاسود قرضہ دے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ایاز صادق سے ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے مختصر ملاقات کی، اس موقع پر ایاز صادق نے سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔