(سٹی 42) پاکستان تحریک انصاف کے مزید کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کرلیا۔
گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی، ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج کی بانی سیدہ طیبہ بخاری نے غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شیئر کرنے پر معذرت کرتی ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرلیا، آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کروں جس سے نفرت پھیلے۔