پنجاب کی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

11 Aug, 2022 | 12:01 PM

(جنید ریاض) سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کوعہدے سے ہٹا دیا گیا.

ذرائع کے مطابق سی ای او ایجو کیشن لاہور پرویز اختر کو انکےعہدے سے ہٹاکرطارق حبیب فاروقی کوسی ای او ایجوکیشن لاہور تعینات کردیا گیاجبکہ پرویز اخترکوسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی اس کے ساتھ ہی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز  مراد راس نے صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد  پہلے ہی روز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور تحریک انصاف کی حکومت میں جاری سابقہ پروجیکٹ کو جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ میٹنگ میں سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے بھی شرکت کی تھی۔

مراد راس نے حلقے میں موجود سکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے افسران کو پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزیدخبریں