بجلی کا شارٹ فال 546 میگاواٹ تک پہنچ گیا

11 Aug, 2022 | 11:10 AM

لاہور: لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 546 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5036 میگاواٹ ہے جبکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 4490 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

لیسکو کی جانب سے لوڈمینجمنت پلان جاری کردیا ہے، لوڈمینجمنت پلان کے تحت شہر میں ساڑھے تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پانچ سے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

مزیدخبریں