سیاسی اتار چڑھاؤ،چودھری شجاعت حسین کا اہم بیان آگیا

11 Aug, 2022 | 10:54 AM

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

چودھری شجاعت حسین سے مرکزی رہنما ذبیح اللہ بلگن نے ملاقات کی، جس میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت،اداروں اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

  ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ چودھری شجاعت ملکی سیاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، انکی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ق لیگ چودھری شجاعت کی قیادت میں متحد ہے۔

 خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیں۔

مزیدخبریں