ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کو بڑاجھٹکا لگ گیا

CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے ق لیگ کےنئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کےحکم امتناعی کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، درخواست کامل علی آغا نے دائر کی۔

  معزز جج نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے اسے فیصلہ کرنے دیں، اگر آپ سجھتے ہیں کہ کہ کوئی ناانصافی ہوئی ہے تو پھر عدالت سے رجوع کریں۔

 درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی سپیکر کو لکھا جو کہ غیر آئینی تھا جس پر پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ کے غیر جمہوری رویے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا اور مرکزی ورکنگ کمیٹی نے پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے 10 اگست کا انتخابی شیڈول جاری کیا، الیکشن کمیشن نے شجاعت کی درخواست پر انتخابی عمل پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

  جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن ایک مکمل بااختیار دارہ ہے، عدالت کو کوئی شک نہیں ہے، الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے گا۔