سوشل میڈیا پراپیگنڈا میں ہمارے اپنے لوگ بھی ملوث ہیں؛ فواد چودھری

11 Aug, 2021 | 06:52 PM

M .SAJID .KHAN

  ویب ڈیسک : قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نےکہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان اور بھارت کے اکاؤنٹس استعمال ہورہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم نے 150 ٹرینڈز پاکستان کے خلاف چلائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایک چیز کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ  کرلیا، پاکستان کے خلاف افغانستان اور بھارت کے اکاونٹس استعمال ہو رہے ہیں پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم میں افغانستان کے بعض سینئر اہلکار بھی اس میں شریک ہیں،ا فغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہناتھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت افغانستان سوشل میڈیا گٹھ جوڑ کو اعداد وشمار کی مدد سے بے نقاب کردیا،وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم نے150ٹرینڈز ریاست پاکستان کے خلاف چلائے، شروعات پی ٹی ایم نے کی اور حمایت بھارت سے ملی زلفی بخاری کے حوالے سے ٹرینڈ چلا کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

ٹی ایل پی نے ٹرینڈ شروع کیا تو 4لاکھ کے قریب ٹویٹس ملے، بلوچستان میں بچے کے ریپ پر جعلی ٹرینڈ چلایا گیا، افغانستان سے بھی پاکستان کے خلاف ٹرینڈز میں حصہ ڈالتا ہے، سوشل میڈیا کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے،میڈیا پروپیگنڈا میں ہمارے اپنے لوگ بھی ملوث ہیں، سوشل میڈیا کا2سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے، پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں