مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور سیف الرحمان کی بیٹی کی شادی دو ہفتے بعد

11 Aug, 2021 | 06:19 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:    مریم نواز  کے صاحبزادے جنید صفدر اور سابق چیئرمین احتساب کمیشن سیف الرحمان  کی بیٹی عائشہ سیف کی شادی دو ہفتوں بعد طے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر  اور عائشہ سیف کی شادی دو ہفتوں بعد لندن میں ہوگی۔فیملی نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے . ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر  شادی میں شرکت کے لیئے حکومت سے درخواست بھی نہیں کریں گے۔

 سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مریم نواز سے شادی میں شرکت سے متعلق گفتگو ہوئی۔  ایک اور اطلاع کے مطابق مریم نواز کے وکلا شادی میں مریم نواز کی شرکت کے لیئے عدالت سے رجوع کریں گے۔ وکلا عدالت سے مریم نواز کو دو ہفتوں کے لیئے لندن جانے کی اجازت  کی درخواست کریں گے۔

مزیدخبریں