ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ سےآگ نے گھر کو  لپیٹ میں لے لیا  

11 Aug, 2021 | 06:05 PM

Imran Fayyaz

  (حسن خالد)ٹرانسفارمرز میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑکنے کے واقعات معمول بن گئے، گلشن راوی میں آتشزدگی نے شہری کے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نااہلی سے آگ لگنے کے باعث  لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ مکینوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں، ٹرانسفارمر میں اس سے قبل بھی آگ لگنے  پر شکایات کے باوجود نوٹس نہیں لیا گیا۔

گلشن راوی توحید پارک کے علاقے میں ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اشعر محمود نامی شخص کے گھر کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث گھر میں رہنے والے افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں تو بچالیں تاہم لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔مکان مالک کے مطابق لیسکو کی نااہلی کے باعث نقصان ہوا،ٹرانسفارمر میں اس سے قبل بھی آگ لگ چکی تھی، لیسکو انتظامیہ نے شکایات کے باوجودتبدیل نہیں کیا،متاثرہ خاندان نے وزیراعلٰی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں