خاتون نے چاروں ہاتھوں پیروں پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنانا دیا

11 Aug, 2021 | 05:52 PM

ویب ڈیسک:    کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 22 سیکنڈ میں ہاتھوں اور پیروں سے 100 میٹر تک دوڑ لگاکر  عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  38 سالہ جولی ایم سی کینن نے یہ ریکارڈ پیر کو گریٹر ورنن ایتھیلیٹس پارک میں بنایا جہاں جولی نے چاروں ہاتھوں پیروں پر دوڑتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ 22.99 سیکنڈز میں طے کیا جو کہ اس وقت گنیز بک آف ورلڈ میں درج 25 سیکنڈ سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولی 3 برس کی تھیں جب سے  اس طریقے کی دوڑ لگانے کی پریکٹس کررہی ہیں۔

 خاتون کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے بعد تیسرے بچے کی پیدائش نے انہیں ایک بار پھر متحرک بنادیا۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا  کہ  خاتون 2015 میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے جاپان کے ایتھیلیٹ کینیچی آئٹو سے متاثر ہیں۔

مزیدخبریں