ویب ڈیسک: پارلیمنٹ لاجز میں ایک بار پھر چوہے نکل آئے ، سندھ سے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو کاٹ لیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے د وران پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجودگی کا ذکر ایک مرتبہ پھر چھڑ گیا،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ وہ رات کو سورہی تھیں کہ انہیں چوہے نے کاٹ لیا۔شاہد رحمانی نے کہا کہ انہیں چوہے نے کاٹا وہ ابھی انجیکشنز لگوا کرآرہی ہیں،چوہوں سے ہماری جان کب چھٹے گی،اس کا نوٹس لیا جائے۔
ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو چوہے پکڑنے کی ہدایات جاری کردیں، ڈپٹی اسپیکرکا کہنا تھا کہ وہ سی ڈی اے کو کہیں گے کہ وہ بہتر انتظانات کو یقینی بنائے۔