صبح طلاق،شام کو معافی؛ شوہر کی مکاریوں کا انوکھا کیس

11 Aug, 2021 | 05:04 PM

M .SAJID .KHAN

 شاہین عتیق : فیملی سول عدالت میں شوہر کی طرف سے بار بار طلاق دینے اور شام کو معافی مانگنے سے تنگ سنت نگر کی خاتون پروین نے خلع کا دعوے دائر کر دیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق  لاہور کی فیملی سول عدالت  میں شادی شدہ جوڑے کا کیس آیا ہے، جہاں  شوہر سے تنگ سنت نگر کی خاتون پروین نے  بیان دیا کہ  شوہرصبح طلاق دے کر شام کو پاؤں پڑ جاتا ہے،عدالت میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے اور بعد میں معافی مانگ لے کیا ایسی صورت میں عورت کو طلاق ہو تی ہے یا نہیں؟عدالت نے وکلا کو یکم ستمبر کو بحث کےلیے طلب کرلیا۔

فیملی گارڈین عدالت سول کورٹ میں سنت نگر کی پروین نے خلع کا  جودعوے کا دعوے دائر کیا ہے ا س میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ اس کے شوہر نے وطیرہ بنارکھا ہے کہ معمولی  بات پر اس کو طلاق دے کر گھر سے چلا جاتا ہے شام کو واپس آ کر معافی مانگ لیتا ہے  یہ معمول کئی ماہ سے جاری ہے  آئے روز طلاق طلاق کا لفظ سن کر تنگ آ چکی ہوں ضمیر اس کی اجازت نہیں دیتا کہ ایسے شوہر کے ساتھ رہوں  لہذا خلع کی بنیاد پر اس شخص سےچھٹکارا دیا جائے۔

مزیدخبریں