ویب ڈیسک: جمائما گولڈ سمتھ نے نصرت فتح علی خان کے گیت کا ترجمہ تلاش کرنے کے لیئے اپنے پاکستانی فالوورز سے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستانی فالوورز سے پوچھا کہ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں عظیم نصرت فتح علی خان کے گیت’ اتھرا عشق نئیں سون دیندا ’ کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں؟ جمائما کی ٹویٹ کے جواب میں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور گفتگو کو ہلکے پھلکے انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے انہیں پاکستان کے وزیراعظم اور ان کے سابق شوہر عمران خان سے مشورہ لینے کا کہا۔