کورونا کا علاج کس دوا سے ہوگا؟ حیرت انگیز انکشاف

11 Aug, 2021 | 04:25 PM

ویب ڈیسک: پیٹ کے کیڑے مارنے والی دوا کورونا وائرس کا علاج بن کر سامنے آگئی، کیلے فورنیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں واقع اسکرپس ریسرچ وارم انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر کم جانڈا اور ایلی آر۔ کیلاوے نے کہا  ہے کہ'' ٹیپ ورم میڈیسن '' میں سیلیسیلانیلائڈز  کلاس کا کیمیکل ہوتا ہے جو کہ کورونا کو روکنے میں موثر ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی لیب میں کی جانے والی ریسرچ کے مطابق یہ دوا 48 گھنٹوں کے اندر وائرس کو مارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس لیب اسٹڈی میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ دوا یعنی سیلیسیلانیلائڈز (Salicylanilides) سے کورونا وائرس کا RNA 93 فیصد کمزور کرتی ہے۔ پروفیسر کم جانڈا کا کہنا تھا کہ دوا کے ذیلی اثرات جانچنے کے لئے جانداروں پر تجربات مکمل کر لئے گئے ہیں اب رضاکاروں پر تجربات کئے جائیں گے۔

ان نا مزید کہنا تھا کہ یہ بات پہلے سے ثابت ہے کہ سیلیسیلینیلائڈز (Salicylanilides) مختلف قسم کے وائرس کے خلاف ایکٹولی طور پر کام کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں