شہری کا قیمتی پالتو بلا چوری

11 Aug, 2021 | 04:13 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)موٹرسائیکل سوار چوروں نے کیولری سے شہری کلیم کا پالتو بلا چوری کر لیا،واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی مگر پولیس حرکت میں نہ آ ئی۔ 
  کیولری سے شہری کلیم کا پالتو بلا چوری ہو گیا۔شہری کلیم کے مطابق موٹرسائیکل سوار چوروں نے گھر کے باہر سے پالتو بلا چرایا،واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور پہلے موقع کی ریکی کرتے ہیں اور  بعد میں  اطراف کا جائزہ لینے کے بعد بلا چراتے ہیں جس  کے بعد فرار ہو جاتے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی میں چوروں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔شہری کلیم نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ جنوبی چھاونی میں درخواست دے دی مگر پولیس نے سی سی ٹی وی کے باوجود بلا چوری کا مقدمہ درج نہ کیا۔

مزیدخبریں