(درنایاب) لوکل گورنمنٹ میں مافیاز کا گٹھ جوڑ ٹوٹ گیا، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے تمام ٹھیکیداروں کو برابری کے حقوق دیکر ان لسٹمنٹ کی شرط ختم کردی، نئے کنٹریکٹرز کا راستہ روک کر چند بااثر ٹھیکیداروں نے اپنی اجارہ داری قائم کررکھی تھی۔
محکمہ بلدیات میں یکے بعد دیگر اہم فیصلے کیے جارہے ہیں، کنٹریکٹرز کو ریلیف دیتے ہوئے ٹھیکوں کیلئے بڈ میں حصہ لینے کے لئے ان لسٹمنٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے احکامات کےمطابق پی ای سی سے رجسٹرڈ اور مطلوبہ تجربہ کی حامل فرموں کو ٹھیکوں میں بڈ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل لوکل گورنمنٹ کا مافیا بھاری رقوم کا تقاضا کرتا تھا، سالانہ تجدید اور ٹینڈرز لینے کے لئے بھی رشوت وصول کی جاتی تھی،سیکرٹری بلدیات کے حکم پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ اہل رجسٹرڈ فرموں کے آنے سے ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکوں کے حصول کیلئے مقابلہ بڑھے گا، اچھے کنٹریکٹرز سامنے آئیں گے۔