مہوش حیات نے امریکی اداکار کو بارات لانے کی پیشکش کردی

11 Aug, 2021 | 02:44 PM

ویب ڈیسک:  اداکارہ مہوش حیات نے امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو اپنے گھر بارات لانے کی دعوت دے دی۔

اداکارہ  مہوش حیات نے اپنی شادی سے متعلق گزشتہ دنوں  اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شادی سے متلعق  گفتگو کی تھی جس کا ویڈیو کلپ آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ مہوش حیات نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت زیادہ پریکٹیکل اور حقیقت پسند ہوں، چاہتی ہوں کہ جیون ساتھی رومانوی ہو تاکہ چیزوں کو متوازن طریقے سے لے کر چلا جائے۔ اداکارہ نے اپنی پسندیدگی سے متعلق کہا کہ مجھے سب سے بڑا کرش امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر تھا اور اب بھی ہے۔ 

مہوش نے لیونارڈو ڈی کیپریو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر میری آواز آپ تک پہنچ رہی ہے تو آپ بارات لے کر آنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک  پاکستان میں ایسا کوئی نہیں ملا جسے دیکھ کر گھنٹی بجی ہو۔

مزیدخبریں