ٹک ٹاکر علیشبہ انجم نے ڈیم میں چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

11 Aug, 2021 | 02:25 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا کی بہن ٹک ٹاکر علیشبہ انجم کی خان پور ڈیم میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کیلئے شہرت حاصل کرنے ایک ذریعہ بن چکی ہے، لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطوں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں، کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالورز ہوچکے ہیں، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا اور علیشبہ انجم دونوں بہنوں نے اپنی صلاحتین ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی۔

 ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹاک ٹاکر علیشبہ انجم اپنی بڑی بہن جنت مرزا کے ہمراہ گزشتہ دنوں خان پور ڈیم کی سیاحت کے لیے گئی تھیں جہاں انہوں نے کئی ویڈیوز بنائیں۔ ان میں سے کسی ویڈیو میں علیشبہ اور جنت پھسلن سیڑھیوں کے ذریعے ڈیم میں کود رہی ہوتی ہیں، کہیں کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہیں۔

 ایک ویڈیو میں علیشبہ انجم کافی بلندی سے پور ڈیم میں چھلانگ لگاتی ہیں، دیگر ویڈیوز کی طرف اسے میں بھی علیشبہ نے لائف جیکٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے ہوتے ہیں، تاہم لوگوں کو اس کی یہ بہادری کافی پسند آئی اور ان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ علیشبہ کو ایک بہادر لڑکی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کر رہے ہیں.

مزیدخبریں