علی رامے: لائن بناؤ، بڈ جمع کراؤ ، اورینج لائن ٹرین کا اسٹیشن ٹھیکے پر لے جاؤ ، اورینج ٹرین کے تمام اسٹیشن آؤٹ سورس کیے جائیں گے، اسٹیشنز کو آؤٹ سورس کرکے حکومت زرائع آمدن حاصل کرے گی۔
اورینج ٹرین کے اسٹیشن ٹھیکے پر لینے ہو جائیں تیار، پنجاب حکومت نے اورینج ٹرین کے اسٹیشن ٹھیکے پر دینے کے لیے باقاعدہ بڈ مانگ لی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کمپنیوں سے بڈ لینے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ اورینج ٹرین کے تمام اسٹیشن آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔
اسٹیشنز کو آؤٹ سورس کرکے حکومت زرائع آمدن حاصل کرے گی ، اورینج ٹرین کے اسٹیشنوں پر ٹک شاپ،اے ٹی ایم مشینیں لگائی جائیں گی۔بڑے بڑے برینڈ اپنی تشہیر کیلئے اسٹیشز کا استعمال کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ اورینج کے اسٹیشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب منظوری بھی دے چکے ہیں، قانون پچیدگیاں دور کرنے کے بعد اب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کمپنیوں سے بڈ طلب کی ہے ۔