سٹی 42: گروپ لیڈر اپٹما اور معرو ف کاروباری شخصیات گوہراعجاز کیلئے ایک اور اعزاز، پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز ا گیا۔
گوہراعجاز انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔غریبوں میں راشن کی تقسیم ہو یا صحت کی بہتری کے منصوبے وہ کبھی پیچھے نہیں رہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے گوہر اعجاز کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گوہر اعجاز کو مبارک دی۔ان کی تیس سالہ خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
ممتاز کاروباری شخصیت و فلاحی کارکن گوہر اعجاز کو جامعہ پنجاب کیجانب سےڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینےکی تقریب سےخطاب کرتےہوۓگورنر @ChMSarwar نےکہاکہ گوہر اعجاز گزشتہ30 سال سےانسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔غریبوں کےلئے راشن،علاج معالجے و دیگر سہولیات کی فراہمی انکےکارہائےنمایاں ہیں۔ pic.twitter.com/TRGMrLFXYK
— Team Sarwar (@TeamSarwar) August 10, 2021