ماہرین نے آئی فون کے نئے فیچر کو ہائی پرائیویسی رسک قرار دیدیا

11 Aug, 2021 | 11:40 AM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمارٹ فون کا استعمال کافی بڑھتا جارہا ہے۔ مختلف برانڈز کی جانب سے آئے روز نئے فون لانچ کیے جارہے ہیں صرف یہ ہی نہیں موبائل فون کے فیچرز بھی انہیں دوسرے برانڈ کی نسبت منفرد بنادیتے ہیں۔ اسی طرح ایپل آئی فون کی بات کی جائے تو یہ تاریخ کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون ہے۔ وہ خصوصیت جو اسے دوسرے سمارٹ فونز سے ممتاز کرتی ہے وہ ایپلی کیشنز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کے فونز میں بچوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے سیکورٹی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا سسٹم کسی بھی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر آنے یا بھیجنے پر نہ صرف ان کے والدین بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی رپورٹ کرے گا۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز بچوں کی نازیبا تصاویر کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے کیلئے متعارف کرایا جارہا ہے۔ نیا سسٹم ایسی تصاویر آئی کلاوڈ فوٹوز پر محفوظ ہونے سے قبل انہیں تلاش کر کے متعلقہ حکام کو خود کار طریقے سے آگاہ کرسکے گا۔ دوسری جانب ماہرین نے اس نئے سسٹم کو پرائیویسی رسک قرار دے دیا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ آمرانہ حکومتیں نہ صرف اس ٹیکنالوجی کو شہریوں کی جاسوسی کیلئے استعمال کرسکتی ہیں بلکہ اس سسٹم کے ذریعے سیاست دان اپنی تقریروں کیلئے موبائل فون کو سکین کرنے کیلئے بھی بڑھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں