ایسااشتہا ر جس نے آسمان چُھولیا

11 Aug, 2021 | 10:43 AM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اشتہار صدیوں سے بنتے اور لگتے آئے ہیں مگر ایک اشتہار ایسا بھی ہے جس نے محاورتاََ نہیں واقعاََ بُلندیوں کو چھولیا ہے۔ یہ اشتہا ر بنایا گیا ہے دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ پر۔ اماراتی ایئر لائن کے آسمان کو چھوتے اس اشتہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

کچھ نیا اور انوکھا کرنے کی دھن۔۔۔اماراتی ایئرلائن نے برج الخلیفہ کے بالائی کنارے پر اشتہار بنا ڈالا۔ اشتہار کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایمریٹس نے تصدیق کی کہ برج خلیفہ کے ٹاپ پر عکس بند کیا جانے والا اشتہار کسی بھی قسم کے خصوصی ایفیکٹس کے بغیر، بالکل اصلی ہے۔ تیس سیکنڈز کے اشتہار میں معروف اسٹنٹ خاتون اور پروفیشنل اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر نکول اسمتھ لڈوک کو بطور کیبن کریو ممبر برج خلیفہ کے سب سے اونچے مقام پر کھڑے دکھایا گیا ہے۔

بعد ازاں نجی ائیر لائن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اشتہار کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں اسٹنٹ وومن کو تربیت لیتے اور برج الخلیفہ پر چڑھتے دکھایا گیا ہے۔

شوٹنگ کے لیے طلوع آفتاب کا وقت منتخب کیا گیا تھا۔ برج خلیفہ کے مینار پر پہنچنے میں ٹیم کو ایک گھنٹہ 15 منٹ کا وقت لگا۔ جبکہ عکس بندی کے لیے تمام لوگ تقریباً 5گھنٹے ٹاپ پر رہے۔ زمین سے 828 میٹر بلندی پر فلمائے گئے اشتہار کو تاریخ کا بلند ترین اشتہارقرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں