سٹی 42: لاہور پولیس سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنےوالوں کےخلاف متحرک، ٹک ٹاکر علی حمزہ اور حماد صغیر کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے ٹک ٹاکر علی حمزہ اور حماد صغیر کو گرفتار کرلیا، ایس ڈی پی او ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ملزموں نےناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کرسوشل میڈیاپراپ لوڈ کی تھی، ملزم سوشل میڈیا پر پولیس اور انتظامیہ کو چیلنج اور گالیاں بھی دیتے رہے، ایس ڈی پی او ڈیفنس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں جبکہ ملزمان کی تصاویر وائرل ہونے پر فوری گرفتار کیا گیا، ایس ڈی پی او ڈیفنس غلام دستگیر کاکہنا تھاکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر ایس ایچ او شادمان کی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو بناکر وائرل کرنے والا ملزم عمان گرفتار کرلیا گیا تھا۔ملزم نے ٹک ٹاک پر ویڈیو میں اسلحہ کی نمائش کی تھی۔ایس ایچ او شادمان راؤ اویس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمدکا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔