سٹی 42: کورونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہورمیں 544 نئے کیسز رپورٹ ، لاہور سمیت صوبہ بھر سے 1,230 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ لاہور میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ24گھنٹوں میں لاہور میں کورونا سے4 افراد انتقال کرگئے،صوبہ بھر میں کورونا سے17 افراد انتقال کرگئے،صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,254 ہو گئی ہے، پنجاب بھر میں کرونا کی مثبت شرح 6.2 ریکارڈ کی گئی، لاہور میں مثبت شرح 9.4 ریکارڑ کی گئی، صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 367,054 ہو گئی،سیکرٹری صحت کے مطابق اب تک پنجاب میں 336,687 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 19,113 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19,842 ٹیسٹ کیےگئے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,375,927 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
سیکرٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، پرہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں،شہری ماسک کا استعمال لازمی بنائیں ،سیکرٹری صحت سارہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں،تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔
دوسری جانب این سی او سی کےادادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں مزید81افراد جا ن کی بازی ہارگئے، کورونا مریضوں کے 4ہزار856نئے کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کیسز کی شرح 7.50فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64ہزار690افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے4ہزار856افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.