(اکمل سومرو) کیمبرج یونیورسٹی نے او اور اے لیول نتائج کا اعلان کر دیا، پرائیویٹ اسکولز نتائج سے ناخوش نظر آئے اور نتائج ماننے سے انکار کردیا۔
کیمبرج یونیورسٹی نے او اور اے لیول کے نتائج جاری کر دیے۔ متعدد اسکولوں نے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا، اسکولوں کا کہنا تھا کہ اے لیول کے بچوں کو ان کی تین سالہ کارکردگی کی بنیاد پراسیس کرکے اپنی مرضی کے نمبرز دے دیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ کیمرج نے رزلٹ کے لیے امتحانات چیک نہیں کیے بلکہ ایکسل کے حساب سے بچوں کی اسیسمینٹ کی ہے۔
دوسری جانب بچوں کو کیو گریٹ دینا سراسر ناانصافی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی محنت کے مطابق ان کو نمبرز نہیں دیے گئے اور جب بچے اگر کسی میڈیکل کے فیلڈ میں جاتے ہیں تو ان کے نمبرز ان کے داخلوں پر اثر انداز ہوں گے۔ متعدد اسکولوں نے کیمرج یونیورسٹی میں ان نتائج کے خلاف اپیل کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر کیمرج یونیورسٹی کے او اور اے لیول کے رزلٹ کے خلاف خوب ٹرول کی جارہی ہے۔