ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحوں کیلئے اچھی خبر

سیاحوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کے زیرانتظام شہر کی عالمگیری بادشاہی مسجد اور مزار اقبال کو پانچ ماہ بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔

بادشاہی مسجد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا، اس دوران صرف نمازیوں کو مسجد میں آنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم حکومتی فیصلے کے بعد عام شہریوں کے لئے بھی بادشاہی مسجد کو کھول دیا گیا ہے۔

 ایڈمنسٹریٹر بابرسلطان گوندل نے بتایا کہ بادشاہی مسجد میں قرآن محل اور تبرکات گیلری کو بھی کھول دیا ہے، وزٹ کرنے والے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائیگا۔ دوسری جانب بادشاہی مسجد سے ملحقہ مزار اقبال کو بھی سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ادھر کورونا وائرس وبا کے باعث بند لاہور میوزیم کو ایک سو پینتیس روز بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، پہلے ہی روز مقامی و غیرملکی سیربینوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، کسی نے تاریخی نوادرات میں دلچسپی لی تو کسی نے دل کھول کر سیلفیاں بنائیں، لاہور میوزیم کو کویڈ19 کے باعث 17 مارچ کو بند کیا گیا تھا، ایک سو پینتیس روزہ بندش سے میوزیم کوایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

میوزیم انتظامیہ نے میوزیم کھلتے ہی یوم آزادی کی مناسبت سے تصویری نمائش کی تیاریاں شروع کردیں، مسزعظمی ثانی اور مسزعفت میوزیم کی رونقیں بحال ہونے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے بولیں کہ سیاحوں کے لیے یوم آزادی کی مناسبت سے تصویری نمائش  13اگست کو لگے گی جس میں تحریک آزادی کے تمام کرداروں کی تصاویر نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔