ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف حکومت کا اہم اعلان

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف حکومت کا اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی میں ملوث لیگی کارکنوں کیخلاف کارروائی ہو گی، راجہ بشارت کہتے ہیں متعلقہ اداروں کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ پر کارکنوں میں پیسے تقسیم کر کے پتھراؤ کروانے کا الزام لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ حملے کی تاریخ دہرائی ہے، نیب آفس پر لیگی حملے میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے استعمال کے ثبوت بھی ملے ہیں، نیب آفس کے باہر بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ صوبائی وزراء کا کہنا ہے میڈیا نے دکھا دیا کہ پر تشدد عناصر کی رہنمائی کون کر رہا تھا.

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نیب کے دفتر حملہ کا پروگرام جاتی امرا میں بنایا گیا، 10 لاکھ روپے کارکنان میں تقسیم کئے گئے، پتھراؤ کرنے والوں کو فی کس 25 ہزار جبکہ مریم کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والے کارکن کو 1 لاکھ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی اور میڈیا فوٹیجز نے ن لیگ کا گھناؤنا چہرہ دنیا کو دکھا دیا جبکہ مریم نواز نے چچہ اور کزن کی سیاست کی پر خود کش حملہ کیا۔

صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ کارکنان 11 اگست کی سخت گرمی میں پولیس پر پتھراؤ میں مصروف تھے لیکن مریم بی بی ٹھنڈی گاڑی میں کافی پینے میں مصروف تھیں۔