ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ میں فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

سیشن کورٹ میں فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) سیشن کورٹ پیشی پر آنے والے ملزم کے قتل کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی، ملزم احاطہ عدالت میں نواز کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج میاں شریف کی عدالت کے باہر قتل کے ملزم کو سرعام فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا، واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول جونہی کمرہ عدالت سے باہر نکلا تو ملزم نے فائرنگ کردی جبکہ قاتل اسلحہ کے ساتھ کمرہ عدالت میں بیٹھا انتظار کرتا رہا اور قتل کے بعد ملزم باآسانی موقع سے فرار ہوگیا۔

شلوار قمیض میں ملبوس ملزم نے دیرینہ عداوت پر نواز کو قتل کیا جبکہ مقتول ضمانت کروانے سیشن کورٹ پیش ہوا تھا، جس کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم  پر اپنے رشتے دار جاوید کو پراپرٹی کے تنازعے پر قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔