طلباء کیلئے خوشخبری، بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی!

11 Aug, 2020 | 06:45 PM

Malik Sultan Awan

(ریحان گل) قفل ٹوٹا خدا خدا کرکے، محکمہ قانون نے بورڈ طلباء کو اگلی جماعتوں میں بغیر امتحان ترقی دینے کی سمری کی منظوری دے دی، حتمی منظوری کے لئے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات منسوخ کرتے ہوئے انہیں براہ راست اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن بورڈ ایکٹ میں شق ہونے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا تھا اس دوران بورڈ ایکٹ میں ترمیم یا آرڈیننس جاری کرنے کی تجاویز سامنے آئیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا جس کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس فیصلے کی سمری کے ذریعے منظوری لینے کے لئے معاملہ محکمہ قانون کو بھجوایا.

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے کئی دن کے التواء کے بعد سمری کی منظوری دے دی ہے جسے اب حتمی منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوایا جائے گا،کابینہ سے منظوری کے بعد 40 لاکھ طلباء کو اگلی جماعت میں ترقی دینے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں