پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی

11 Aug, 2020 | 05:32 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی، قومی کرکٹ ٹیم سال کے آخر میں شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دسمبر میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق ‏کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی ۔ اس سال پاکستان ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی سیریز ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ کرنے والی ٹیموں کی آئسولیشن کے انتطامات کئے جا رہے ہیں۔ اس وقت تک تما م سیریز یقینی دکھائی دے رہی ہیں، پاکستان کےعلاوہ ‏ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا نے بھی دورے کی تصدیق کر دی ہے، اس سیزن کے دوران نیوزی لینڈ میں 37 روز کی انٹر نیشنل کرکٹ ہو گی۔

مزیدخبریں