ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہونہار طالبہ اپنی عزت بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی

ہونہار طالبہ اپنی عزت بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: آئے روز بے حسی سے بھرپور واقعات سننے میں آتے ہیں جن سے انسان اپنے انسانیت کے معیار پر شرمندہ ہونے کو مجبور ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں بھارت میں پیش آیاجب بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنی عزت بچانے کی کوشش میں بائیک پر سوار لڑکی حادثے کی زد میں آ گئی اور پھر اس کی موت ہو گئی، طالبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے چار کروڑ کی سکالر شپ ملی تھی اور بیس اگست کو سدیکشا بھاٹی کو امریکہ واپس لوٹنا تھا۔

 بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سدیکشا بھاٹی امریکہ کے بابسن کالج میں پڑھتی تھی اور وہ ان دنوں بلند شہر واقع اپنے گھر آئی ہوئی تھی۔ سدیکشا بھاٹی کی موت پر اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ایسے میں بیٹیاں آخر کیسے بڑھیں گی؟ بلند شہر میں اپنے چچا کے ساتھ بائک پر جا رہی ہونہار طالبہ سدیکشا بھاٹی کو منچلوں کی وجہ سے اپنی جان گنوانی پڑی جو بے حد افسوسناک، شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے، یوپی حکومت فورا قصوروراوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، بی ایس پی کی یہ پر زور مانگ ہے۔

 اطلاعات کے مطابق سدیکشا بھاٹی امریکہ کے بابسن کالج میں ایچ سی ایل کے خرچ پر پڑھائی کر رہی تھیں، وہ گوتم بدھ نگر کے دادری کی رہنے والی تھیں اور پیر کو بلند شہر میں ایک سڑک حادثہ کے دوران ان کی موت ہو گئی۔انٹرمیڈیٹ میں بلند شہر ضلع میں ٹاپ کرنے والی طالبہ سدیکشا اپنے چچا کے ساتھ ماموں کے گھر جا رہی تھیں جب بلند شہر اورنگ آباد روڈ پر منچلوں نے چھیڑ خانی کی نیت سے ان کی سکوٹی کے آگے اچانک سے بلٹ لگا دیا جس سے ان کی سکوٹی حادثہ کا شکار ہو گئی اور سدیکشا کی موت ہو گئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer