سٹی 42: رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں شادی سے قبل لئے گئے وعدوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ آغا نے شادی سے قبل ان سے موٹا نہ ہونے کاوعدہ لیا تھا، حنا کا کہنا تھا کہ آغاعلی نے شادی سے قبل ان سے کہا کہ انہیں دنیا کی کوئی چیز نہیں چاہیئے خدارا شادی کے بعد موٹی مت ہونا۔
میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں صارفین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آغا علی کا اپنی اہلیہ سے وزن سے متعلق لیا گیا وعدہ تضحیک آمیز ہے۔
wtf is cute about it??? it’s disgusting and he’s feeling proud about it pic.twitter.com/VSHW6ZyJlB
— sar dard | wiz stan acc (@deadbitchhhh) August 8, 2020
آغا علی نے اپنے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام اکائو نٹ پر اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری وزن بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں انہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار زیادہ وزن والی اداکارائوں کو پسند نہیں کرتا۔ آغا علی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بھی بتایا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے جب میرا وزن زیادہ تھا تو میں کچھ نہیں تھا اور مجھے نظر انداز کیا جاتا تھا۔
آغا نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ انہیں ویسے تو توجہ ملنی نہیں ہے۔اپنی ایک اور انسٹاگرام سٹوری میں آغا علی نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ باڈی شیمنگ ہوتی کیا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟ کیا کبھی کسی نے مجھے کسی کے وزن کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے ؟ان کامزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ماں اپنے بیٹے کو ، کوئی بھائی یا کوئی شوہر اپنی اہلیہ کو مشورہ دے کہ غیر ضروری وزن سے پرہیز کرے تو یہ’ باڈی شیمنگ‘نہیں ہے