ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا سٹی 42 کے کیمرہ مین پر تشدد

پولیس کا سٹی 42 کے کیمرہ مین پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران ہنگامہ،پولیس  نے جہاں مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو کیا تو سٹی 42 کے کیمرہ مین پر تشدد کرڈالا،کیمرہ مین زخمی ہوگیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ،ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوگئیں،پیشی کے دوران کارکنوں میں دھکم پیل ، مریم نواز ن لیگی کارکنوں کے ساتھ جاتی امرا سے نیب آفس لاہور کیلئے روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے نیب آفس کے باہر پہنچتے ہی حالات کشیدہ ہوگئے،پولیس اور ن لیگی کارکنوں میں پتھرائو  سے مریم نواز کی گاڑی ، سکواڈ کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس نے 30 ن لگی کارکنوں کو گرفتا کرلیا ہے۔

مریم نواز نیب آفس سے واپس روانہ ہوگئیں ،پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں پر دوبارہ لاٹھی چارج کیا گیا،پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع،30کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس نے راہگیروں پر تشدد کیا ۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب آفس کے باہر پتھرائو کا نوٹس لے لیا ہے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی جلوس کے ساتھ نیب حاضری "نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی" کے مترادف ہے، بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ انکی لندن تو کیا، پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ۔ آج سینکڑوں کنال اراضی کی رجسٹریاں اور ملکیتی کاغذات انکا منہ چڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ بیگم صفدر اعوان شرمندگی، انکساری اور عاجزی کیساتھ نیب پیش ہوتیں لیکن ان کی چوری کے اوپر سینہ زوری، ڈھٹائی اور جرات کو سلام ہے۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer