ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملٹی پلیکس سینماؤں کا حکومتی ایس او پیز پر اعتراض

ملٹی پلیکس سینماؤں کا حکومتی ایس او پیز پر اعتراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (شہزاد خان، زین مدنی) لاہور میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں الیاس نے15 ستمبر سے شادی ہالز کھولنے کے ممکنہ حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا، کہتے ہیں کہ حکومت5 ماہ سے بند شادی ہالز کو فوری طور کھولنے کا اعلان کرے، شادی ہالز مالکان اور ڈیلی ویجز ملازمین شدید اضطراب سے دوچار ہیں۔

 

  لاہور میرج ہالز ایسوسی ایشن تاحال وفاقی حکومت کی جانب سے شادی ہالز کھلنے کی منتظر ہے، صدر لاہور میرج ہالز ایسوسی ایشن میاں الیاس نے کہاکہ 5 ماہ سے کاروبار کی مسلسل بندش سے مالکان اور ڈیلی ویجز ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت ایس اوپیز کے تحت فوری شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے۔

میاں الیاس نے کہا کہ شادی ہالز مالکان گنجائش سے50 فیصد کم افراد کیساتھ بھی کاروبار کرنے کیلئے تیار ہیں وفاق اور پنجاب شادی ہالز مالکان کے موقف کو مثبت پیرائے میں سمجھے۔

 

علاوہ ازیں شہر کے سینما گھر لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود نہیں کھل سکے، سینما مالکان کو حکومتی ایس ا وپیز قبول نہیں جس کی وجہ سے سینما گھر نہیں کھلیں گے۔

سینما مالکان نے کہا ہے کہ جلد ہی حکومتی مشاورت سے ایس او پیز میں تبدیلی لا کر سینما گھروں کو کھولا جائے گا، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شہر کے سینما گھروں کو حکومتی ایس ا وپیز کے تحت 10 دس اگست سے کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومتی ایس او پیزسینما گھروں میں چلنے والی فلموں کے حساب سے ٹھیک نہیں۔

سینما مالکان نے کہا کہ 60 منٹ بعد انٹرول نہیں ہوسکتا اور ایس او پیز میں شامل ہے کہ 60 منٹ کا شو کیا جائے جو کسی بھی صورت قبول نہیں ہے، کئی فلموں کے اوقات دو سے ڈھائی گھنٹے بلکہ کئی کے تین گھنٹے بھی ہوتے ہیں، دوسری طرف سینما گھر کے اندر شائقین کو بٹھانے کے لئے بھی جو حکومتی ایس او پیز اآئے ہیں اس میں شائقین کو بٹھانا بہت مشکل ہے۔

سینما مالکان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی حکومتی نمائندوں سے مشاورت کرکے ایس و پیز میں تبدیلی لائیں گے اور جونہی نئی فلموں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا تب ہی سینما گھروں کو کھولا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer