پاکستان میں 539 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 15 افراد جاں بحق

11 Aug, 2020 | 11:04 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 539 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز اورمزید 15 اموات ہوئیں،  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 6097 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار495 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 47 ہزار 584 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 17 ہزار 799 ہے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار764 ہوگئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23  ہزار 849، دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار477، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34692 ، بلوچستان میں تعداد 11906 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15261، آزاد جموں وکشمیر 2141 اور  گلگت میں 2334 ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام میں کورونا سے متعلق ضابطہ کار(ایس اوپیز) پر عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے جلوسوں میں عوام کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی غور کیاگیا۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق صوبوں نے مختلف شعبوں کوکھولنے کے بعدکی صورت حال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور این سی اوسی کے پلان آف ایکشن کو سراہا۔

 این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاحت سمیت کورونا وبا کی وجہ سے بند متعدد شعبے کھول چکے ہیں،کھولے گئے سیکٹرز میں کورونا سے متعلق ٹریس، ٹریک اور ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔اسد عمرکا کہنا تھا کہ عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے واحد راستہ کورونا کی ٹیسٹنگ ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے صحت کے حوالے رہنما اصولوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وائرس کے مریضوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں