منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو بڑی اجازت مل گئی

11 Aug, 2019 | 01:11 PM

Sughra Afzal

 (قذافی بٹ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو انتظامیہ کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا تحریری اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔

 اجازت نامہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا، اجازت نامہ ملنے کے بعد تنظیم شہر میں قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے کیلئے کیمپ لگا سکے گی، اس حوالے سے غلام فرید کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کو پورا کیا ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم ثناءاللہ خان نے اجازت نامہ جاری کرنے پر ڈی سی لاہور کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں