تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پوری کرلی

11 Aug, 2018 | 04:55 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پنجاب میں حکومت سازی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی نمبر گیم پوری کرلی ہے جبکہ مسلم لیگ( ن) پنجاب میں وزیراعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کےلئے امیدواروں کے نام فائنل کرنے میں تذبذب کا شکار ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، کہیں ایسا نہ ہوکہ۔۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے اپنی نمبر گیم پوری کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کی اسمبلی میں مجموعی نشتوں کی تعداد 192 ہو گئی ہے، تحریک انصاف کی 123 جنرل نشتیں ہیں جبکہ 22 آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی تبدیلی آگئی

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کو 33 جبکہ اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی ملی ہیں۔پی ٹی آئی کے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے 8 اراکین جبکہ مخصوص نشستوں پر دو اراکین ملا کر تعداد دس ہوجاتی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مجموعی طور پر تحریک انصاف کا مجموعی ہندسہ 192 تک چلا گیا۔

مزیدخبریں