ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی تبدیلی آگئی

 پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی تبدیلی آگئی
کیپشن: City42 - Punjab Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پنجاب اسمبلی میں بھی بڑی تبدیلی آگئی، سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے من پسند افراد کو پر کشکش پوسٹوں پر تعینات کرنا شروع کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، کہیں ایسا نہ ہوکہ۔۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی تبدیلی کیساتھ  ہی  پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی "تبدیلی" آگئی، سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے من پسند افراد کی تعیناتیاں کردیں جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی سپیکر شپ میں متعدد افسران کو دو دو بار ترقی دی گئی ہے جبکہ سیاسی اثر و رسورخ نہ رکھنے والے افسران اور ملازمین تیرہ سال سے ترقی کے منتظر ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

ذرائع کے مطابق سینئر سیکرٹری کی جانب سے سپیکر کی تبدیلی سے قبل اپنی لابی کے افسران کو پر کشکش عہدہ پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔میشا شفیع اور علی ظفر کیس، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افسران کی جانب سے سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر کے خلاف عدالت جانے سمیت مکمنہ سپیکر چودھری پرویز کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer