پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

11 Aug, 2018 | 01:25 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا، محکمہ قانون کی جانب سے سمری گورنر پنجاب کو موصول ہوگئی۔

 خبر پڑھیں۔۔لاہور میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سےپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے سمری گورنر پنجاب کو  ارسال ہوگئی ہے جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو صبح 10 بجے  بلانے کی سفارش کی گئی ہے ، اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

 خبر لازمی پڑھیں۔۔معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

نگران وزیر قانون ضیاء رضوی نے سٹی 42 سے خصوصی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہذب اور کام کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ 15 اگست کو صرف نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ  کون ہوگا تاہم وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں مخدوم ہاشم جوان بخت سب سے آگے ہیں۔ عمران خان کی فہرست میں بھی  مخدوم ہاشم کا نام سرفہرست ہے۔

مزیدخبریں