(جنید ریاض) موسم گرما کی تعطیلات کے مزے ختم، لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول دوبارہ کھل گئے، پہلے روز بچوں کی حاضری کم رہی۔ کچھ بچے خوشی سے اور کچھ روتے ہوئے سکول پہنچے۔
خبر پڑھیں۔۔۔میشا شفیع اور علی ظفر کیس، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
طلبہ و طالبات کی موج مستیاں ختم،شہر بھر کے سرکاری و نجی سکول اڑھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کھل گئے، پہلے روز سکولوں میں طلبا کی حاضری کم رہی لیکن اس کے باوجود اساتذہ نے نصابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔بچوں کو سکول چھوڑنے آنے والے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں نے چھٹیوں میں ہلہ گلہ کرنے کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی خوب ستایا۔
طلبا کا کہنا تھا کہ انہیں اڑھائی ماہ بعد اپنے دوستوں اور اساتذہ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔محکمہ تعلیم کا خواجہ سراء بچوں کیلئے احسن اقدام
سی ڈی جی ایل سکول ٹاون شپ کے پرنسپل مقصود احمد کا کہنا تھا کہ ویکنڈ کے باعث بچے سکولوں میں کم آئے، امید ہے پیر سے بچوں کی حاضری سو فیصد ہوجائے گی۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا
صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کے کھل جانے سے بچوں کی پڑھائی کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے، کچھ بچے چھٹیوں کے بعد داخلہ لے کراپنے نئے تعلیمی سفر کا آغاز بھی کر چکے ہیں۔