لاہور میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

11 Aug, 2018 | 10:45 AM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) بجلی ہونے کے باوجود صارفین کو گھنٹوں جبری لوڈشیڈنگ کی وجوہات منظر عام پرآ گئیں۔ این ٹی ڈی سی نیو کوٹ لکھپت، بند روڈ سرکٹ جبکہ لیسکو کے تین132 کے وی کے سرکٹ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بلا تعطل فراہمی نا ممکن ہونے لگی۔

خبر پڑھیں۔۔۔معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

تفصیلات کے مطابق مطابق این ٹی ڈی سی اور لیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بریک ڈا ؤن ہوئے۔ بریک ڈا ؤنز کی وجوہات پر مبنی رپورٹ سٹی 42 نے حاصل کر لی۔ جس کے مطابق مطابق این ٹی ڈی سی کا نیو کوٹ لکھپت سرکٹ اوو رلوڈ ہے۔ جس کی وجہ سے نیو کوٹ لکھپت کا لوڈ بند روڈ سرکٹ پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی

اسی طرح132 کے وی بند روڈ سے قرطبہ سرکٹ بھی اوورلوڈ ہے۔ جبکہ132 کے وی بند روڈ سے راوی سرکٹ بھی اوورلوڈ ہونے سے صارفین تک بلا تعطل بجلی پہنچانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

مزیدخبریں