گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی

11 Aug, 2018 | 10:04 AM

Sughra Afzal

(حسن خالد) گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے اخراجات کا آڈٹ شروع

تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن سے ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف جانے والی اینٹوں سے لدی ٹرالی اوور لوڈنگ کے باعث گارڈن ٹاؤن انڈرپاس کے قریب الٹ گئی جس کی زد میں  ایک راہگیر موٹرسائیکل بھی آگیا۔ موٹرسائیکل سوار 12 سالہ بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے بعد کینال روڈ پر ٹریفک روانگی معطل رہی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

بعدازاں ٹریفک پولیس نے کرین کے ذریعے ٹرالی کو ہٹا کر ٹریفک کی روانگی بحال کی۔ پولیس نے ٹرالی قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں